(ن) لیگ نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر پی اےسی چیئرمین اور پارلیمانی لیڈر بدلنے کا فیصلہ کیا۔ راجہ پرویز اشرف
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر اے پی سی چیئرمین کی تبدیلی اور پارلیمانی لیڈر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بارے میں پیپلز پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ کی جانب سے پارلیمان میں عہدوں کی تبدیلی ان کا اپنا فیصلہ ہے مگر اس سلسلے میں انہیں دیگر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔