نوازشریف کی درخواستیں ویزا ایپلیکشنز سے زیادہ کچھ نہیں تھیں۔ فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی درخواستیں ویزا ایپلیکشنز سے زیادہ کچھ نہیں تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سارا زور اس بات پر لگا رہے تھے کہ کسی طرح پاکستان سے بھاگ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی فرار کی کوششوں کا پورا تاریخی پس منظر ہے، کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہو سکتے۔