بھارت میں سمندری طوفان سے 2افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر
بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے طاقتور طوفان فانی ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں 20لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر پناہ لینی پڑی اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشا کے ساحلی علاقوں میں طاقتور سمندری طوفان فانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے اپنے سامنے آنی والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔
The sound and the fury : here's what the landfall at Puri by #CycloneFani actually looked like..
Video by @PIBBhubaneswar pic.twitter.com/4GpvKFkRQ3— PIB India (@PIB_India) May 3, 2019
ہوا کے تیز جھکڑوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا، مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں جب کہ بھاری بھرکم ہورڈنگز زمین بوس ہوگئے، علاقے میں جا بہ جا تار گرنے کے باعث بجلی بند کردی گئی، تیز بارشوں نے سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 20لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں متاثرین کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اب بھی ہزاروں لوگ خراب موسم کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ تاحال مجموعی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔وفاقی حکومت نیاوڈیشا، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور پوڈو چیری میں 15مئی تک طبی عملے کو چوکنا رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ ریلوے اور ہوائی اڈے اگلی ہدایت تک بند کردیئے گئے ہیں۔