کور کمانڈرز کا ملک میں بدلتے ہوئے جغرافیائی،تذویراتی ماحول اور سلامتی صورتحال کا جائزہ
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں دو سو اکیسویں کورکمانڈر کانفرنس آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔فورم نے آپریشن ردالفساد میں پیشرفت سمیت ملک کا موجودہ جغرافیائی اسٹریٹجک ماحول اور سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملک میں دیرپا امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔