کورونا وائرس چار سے چھ ماہ تک مزید پھیل سکتا ہے،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چار سے چھ ماہ تک مزید پھیل سکتا ہے،جس کے اثرات ملکی معیشت پر بہت گہرے مرتب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری کا نظام درہم برہم کر دیا ہے،امریکہ جیس ملک میں اب مزید لاک ڈاون برداشت نہیں کرپا رہا ہے جبکہ حکومت کورونا وائرس اور بھوک جیسے دو بڑے محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اب اسمارٹ لاک ڈائون کی طرف جائیں گے تاکہ معیشت بھی چل سکے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے پر فخر ہے، پاکستانی ڈاکٹرز بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔برطانیہ کی عوام پاکستان کیلئے سفیر بنی ہوئی ہے اور ہمیں وہاں قیام پذیر پاکستانیوں پر فخر ہے