گندم اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،علیم خان
محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھر بڑی مقدار میں اسمگل شدہ گندم کی بوریاں قبضے میں لے لیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اٹک،چینیوٹ،پپلاں،صادق آباد کے علاقوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے گندم کی بوریاں قبضے میں لیں جبکہ ملتان،حافظ آباد،سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع میں بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی گئی