کرونا لاک ڈاؤن، ایک کروڑ 80 لاکھ شہری بے روزگار ہوسکتے ہیں، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورت حال کے باعث 7 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے جبکہ ایک کروڑ 80 لاکھ شہری بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مارچ کے وسط میں روزانہ ایک یا دو کرونا کی اموات ہوتی تھیں مگر آہستہ آہستہ اموات کی تعداد یومیہ چارسے پانچ تک پہنچی اور اب ۔پچھلےچھ روز میں روزانہ چوبیس اموات ہورہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نو مئی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق حتمی فیصلہ اقتصادی مالیاتی کمیٹی (این سی سی) کرے گی، نومئی سے پہلے وزیراعظم کے سامنے تمام صورتحال رکھیں گے اور اُس کے بعد ہی لاک ڈاؤن سے متعلق مزید فیصلہ کیا جائے گا۔