پی آئی اے کے پائلٹ سمیت مزید 4 فضائی میزبان کورونا کا شکار
کراچی: پی آئی اے کے مزید 4 پائلٹ اور فضائی میزبان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی آسٹریلیا سے لاہور جانے والی پرواز پر تعینات پائلٹ اور 3 فضائی میزبان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ قومی ایئرلائن کے چاروں ملاًزمین کے واپسی پر ٹیسٹ لیے گئے جن کی رپورٹس میں کورونا کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چاروں کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا ہے، کورونا کا شکار فضائی میزبان وقار فاروقی ، صوفیہ شیخ اور احمد عماد ایک ہفتہ قبل خصوصی پرواز پر میلبورن سے لاہور آئے تھے۔