بندشوں کے باعث 2 کروڑ سے 7 کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے: اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے پاکستان کے لیے معاشی بندشیں کورونا وائرس سے زیادہ مہلک ہیں، ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کا اندازہ ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہوا ہے، صرف 6 دنوں میں روزانہ اوسطاً 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بندشوں سے غربت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اس لیے پاکستان کے لیے معاشی بندشیں کورونا وائرس زیادہ مہلک ہیں جب کہ جب کہ تحقیقاتی اداروں کے مطابق بھوک اور غربت کے چیلنجز مزید بڑھیں گے۔