دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز 35 لاکھ سے تجاوز کرگئے
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔گزشتہ برس کے آخر میں چین میں تباہی مچانے والی وبا کورونا وائرس نے رواں برس کے اوائل میں ہی دنیا کے دیگر ممالک کو لپیٹ میں لینے کا آغاز کیا جس کے نتیجےمیں ابتدا میں ایران اور جنوبی کوریا شدید متاثر ہوئے جس کے بعد اس نے یورپ اور امریکا میں لاکھوں افراد کونشانہ بنایا۔