ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کاوافر ذخیرہ موجودہے.پٹرولیم ڈویژن
پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دولاکھ پچاسی ہزار ملین ٹن پٹرول اور ساڑھے تین لاکھ ملین ٹن ڈیزل کا ذخیرہ ملک میں دستیاب ہے اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات سے بھرے دو بحری جہاز کیماڑی اور پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہیں، ان جہازوں میں پچا س ہزار ٹن پٹرول اور پچپن ہزار ٹن ڈیزل موجود ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضرورت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات خریدیں۔