ملک میں کورونا وائرس24گھنٹے میں مزید79افراد کی جان لے گیا
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس سے مزید79افرادجاں بحق اور چارہزاردوسوتیرہ افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پینتالیس ہزار نوسوچون افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اورکوروناکے مثبت کیسز کی شرح نواعشاریہ ایک چھ فیصد رہی۔ملک میں وباء سے اب تک اٹھارہ ہزارایک سوانچاس افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔