صدر مملکت سے ہواوے مڈل ایسٹ کے نائب صدر لی شیانگ یُو کی ملاقات
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہواوے مشرقِ وسطیٰ کے نائب صدر لی شیانگ یُو کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ہواوے وزارت آئی ٹی کے ساتھ ڈیجیٹل پاکستان اقدام کے تحت 1000 سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کرے گا ۔صدر مملکت عارف علوی سے ہواوے مشرقِ وسطیٰ کے نائب صدرلی شیانگ یُو کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمٰن بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔ملاقات کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہواوے نے پاکستانی معیشت میں 10 ہزار نوکریوں اور 120 ملین ڈالر ٹیکس ادائیگی سے اہم کردار اداکیا۔ ہواوے نے 2018 سے 2020تک پاکستان میں 10 ہزار سرٹیفیکیٹس سماجی پروگرامز میں 6 ملین ڈالرز خرچ کیے۔