عمران نیازی کے پچھلے دور میں عوام سے جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ
قوم نے پاکستان کی74 سالہ تاریخ میں ایسے بدترین معاشی حالات کبھی نہیں دیکھے, مہنگائی نے لوگوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔حمزہ شہباز
عمران نیازی کے پچھلے دور میں عوام سے جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا, ہم نے ایسے کام کرنے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہو.وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازخطاب میں کہا ہے کہ پورے شہر لاہو رمیں کمیٹیاں بناؤں گا تاکہ غریب آدمی کو مقرر نرخ پر اشیاء ملیں, آپ نے اس کے اوپر پہرہ دینا ہے، اس لئے نہیں کہ ووٹ ملیں بلکہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو, چار سال بدترین گند شہر لاہور میں دیکھا, ہم صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں گے,
اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں ہم دن رات محنت کریں گے, نیت صاف ہو تو اللہ راستے آسان کر دیتا ہے.
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے خطاب کے آخر میں ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگوائے