ریاست کے اپنے اداروں اور حکومت کو توایک صفحے پرہونا چاہیے۔فواد چوہدری کاٹوئٹ

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں اور حکومت کو ایک صفحے پرہونا چاہیے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس بار ملک میں تین عیدیں منائی گئیں، گو ہر شخص کا حق ہے کہ وہ مذہبی تہوار اپنی مرضی سے منائے لیکن ریاست کے اپنے اداروں اور حکومت کو توایک صفحے پرہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے توقع کرنا کہ وہ تقسیم کم کرے گی ناممکن بات ہے کیوں کہ کرائم کابینہ خود ہی مذہبی تقسیم بڑھا رہی ہے۔