وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا کہ الیکشن کب ہونگے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہا کہ اگلے 12 سے 14 ماہ میں انتخابات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے،74سالہ تاریخ میں کوئی ایسا نہیں آیاجس نےچاند رات کوبھی احتجاج کیاہو،احتجاج کرنے والوں کی تعداد درجن سے زیادہ نہیں تھی۔ فیصل آباد میں رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں نے عمران خان کے بہکاوے میں آ کر احتجاج کیا، یہ لوگ سازش نہیں ، اپنی کرتوتوں کی وجہ سے باہرہوئے، پی ٹی آئی کےجھوٹ کی وجہ سے ان کو اتحادیوں نےچھوڑا، ان کے اتحادی بھی ان کی وجہ سے پریشان تھے ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ بہتری کی طرف سفر کا آغاز کریں ، رانا ثناء اللہ نےکہا کہ ہم ایک نئے مینڈیٹ کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے، ملکی مسائل کےحل کیلئےمل کرکام کریں گے، ترقیاتی منصوبوں پرکام روک دیاگیاتھا،ہم تیزی سےکام دوبارہ شروع کریں گے، جب خواجہ آصف پرسیاہی پھینکی گئی ،یہ اس وقت خوش ہوتےتھے، نوازشریف پرحملہ کیاگیا،اس وقت بھی کسی نےمذمت نہیں کی، ان کیخلاف حکومت نےکوئی مقدمہ درج نہیں کرایا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مذہبی جذبات کےازالےکیلئےقانونی کارروائی لوگوں کا حق ہے، پی ٹی آئی قائدین سےاپیل ہےروضہ رسولﷺ پرجو ہوااس کی مذمت کریں۔