زیر تربیت لیڈی کانسٹیبل کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامطالعاتی دورہ

زیر تربیت لیڈی کانسٹیبل کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامطالعاتی دورہ کیا ۔ وفد میں چوہنگ ٹریننگ سنٹرمیں زیر تربیت 100 لیڈی کانسٹیبل سمیت فیکلٹی ممبران شریک تھے ۔ اس موقع پر سیف سٹی افسران نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اورسیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ بھی دکھا ئی گئی۔افسران کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی ۔افسران کو ای چالان سسٹم،جدید فرانزک ایوڈنس سسٹم، میڈیا سنٹر اور تفتیش میں شواہد کی اہمیت بارے بتایا گیا ۔وفدکے شرکا کا کہناتھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ پولیس کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے سیف سٹیز منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے،۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم کی سرکوبی اور ٹریفک مینجمنٹ میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔