نواز شریف بیماری کا جھوٹ بول کر 4 سال سے مفرور ہے: فرخ حبیب

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے سب کو معلوم ہے، حملے کے باوجود عمران خان پھر بھی پاکستان میں ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان تمہارے انتقامی مقدموں اور حملوں کا دلیری سے سامنا کر رہا ہے، مریم نواز جرأت کرو اور اپنے بھگوڑے باپ کو پاکستان لاؤ۔