سونا مزید مہنگا ، ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے کیساتھ 2015 ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے جبکہ دس گرام سونا 1457 روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔