پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی لگائے جانے کے غیر آئینی اقدام کو چار سال مکمل، وکلاء آج ملک بھر میں یوم سیاہ منارہے ہیں۔
لاہور،ملتان ،پشاور ،کوئٹہ ،سکھر ،راولپنڈی ،اسلام آباد اور مظفر آباد سمیت ملک بھر میں وکلاء آج عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ باررومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں جبکہ احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیاجارہا ہے۔ ہائیکورٹس، ڈسٹرکٹ کورٹس اور دیگر عدالتوں میں وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تین نومبر دوہزار سات کو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنی آمریت کو طوالت دینے کے لیے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذاور عدلیہ پر شب خون ماراتھا۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو گھروں میں قید اور ملکی اور غیر ملکی چینلز کی نشریات کو بند کردیا گیا۔ جس کے خلاف وکلاء اور سول سوسائیٹی نے بھرپور تحریک بھی چلائی تھی۔