کامیڈی سے بھرپو ہالی وڈ فلم ٹاور ہیسٹ کل ریلیز کی جا رہی ہے
ٹاورہیسٹ میں کئی بڑے سٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ہالی ووڈ کی کرائم کامیڈی فلم ٹاور ہیسٹ کے ہدایت کاربریٹ ریٹنرہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایڈی مرفی، بین اسٹیلر، کیسی ایفلک اور میتھیو براڈ رک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کی کہانی ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو فراڈ یئے بزنس مین کے ملازم ہیں اور اپنی پینشن کے حصول کیلئے جرم کا راستہ اپناتے ہیں۔ فلم کل امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔