محمد آصف، سلمان بٹ، محمد عامر، یاور سعید اور اعجاز بٹ کی جائیداد کی ضبطگی کےلیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے
محمد آصف، سلمان بٹ، محمد عامر، قومی ٹیم کے سابق مینجر یاور سعید اور سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ کی جائیدادوں کی ضبطگی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یاور سعید اور اعجاز بٹ کو تینوں کھلاڑیوں کی کرپشن سے آگاہ تھے جبکہ انہوں نے بھی اپنے اثاثے کرپشن سے بنائے اس لیے پانچوں افراد کے اثاثے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔