کوئٹہ میں ایف سی کو دو ماہ کیلئے دیے گئے پولیس کے اختیارات کی میعاد پوری ہوگئی,صوبائی حکومت کی جانب سے مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔
دوماہ قبل کوئٹہ میں ہنگاموں کے دوران نو افراد کی ہلاک ہوگئے تھے،امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر فرنٹیئرکور کو دو ماہ کیلیے پولیس کے اختیارات دے گئے تھے جن کے تحت ایف سی کو سرچ آپریشن اور گرفتاریاں کرنے کا اختیار حاصل تھا۔ دو نومبر کو ایف سی کو دیے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت پوری ہوگئی تاہم صوبائی حکومت نے اب تک اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔