لیبیا:ہزاروں افراد کا 1951کا آئین بحال کرنے کا مطالبہ

بن غازی کے مرکزی چوک پروفاق کے حامی ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ مظاہرین انیس سواکیاون کے آئین کی بحالی کامطالبہ کررہے تھے ۔ ان کاکہناتھا کہ مشرقی لیبیا کو خود مختاری دی جائے اور ملک میں وفاقی نظام کونافذ کیا جائے ۔ سیاہ جھنڈے اورہاتھوں میں بینرز تھامے مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی ، لیبیا میں گزشتہ سال ہزاروں افراد نے بیالیس سال سے ملک پر قابض کرنل قذافی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھااس احتجاج کا اختتام قذافی کی ہلاکت پر ہوا