کراچی بدامنی کیس،سپریم کورٹ کے تحفظات دور کیے جائیں گے:وزیرداخلہ

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی بدامنی کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کےفیصلے کو آگے بڑھایاجائے گااور فیصلے پر ہرصورت عمل کرینگے اس حوالے سے جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی میں طالبنائزیشن کے حوالے سے الطاف حسین کا بیان درست تھا، کراچی میں طالبان اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہ رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ اصغرخان کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ملالہ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے، برطانوی حکام سے ملالہ کے والد کو سیاسی پناہ کے بجائے طویل مدتی ویزا دینے کا کہا ہے۔