آئندہ چوبیس گھنٹوں سے بدھ تک ملک کے پہاڑی علاقوں سمیت بالائی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں سے بدھ کے دوران خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، ژوب اور کوئٹہ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح بدھ تک کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی جس کے بعد ان علاقوں کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پہاڑی علاقوں سمیت بالائی پنجاب اور بلوچستان کے بعض حصوں میں بادل برسیں گے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کالام میں بارش بھی ہوئی۔