وزیرداخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے تیس نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی.
وفاقی کمانڈ سینٹر میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کو اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر بریفنگ دی گئی، نینشل کوار آرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی نے بریفنگ میں بتایا کہ پندرہ سو کیمروں سے اسلام آباد کی تمام شاہراہوں اور داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی،راولپنڈی کی مری روڈ پر ستاسی کیمرے لگائے جائیں گے،،اس موقعے پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایک سو بیس ملین ڈالر کے منصوبے پر سابقہ حکومت نے چینی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا،موجودہ حکومت نے چینی کمپنی سے بات چیت کرکے نہ صرف کیمروں کے معیار بلکہ ان کی تعداد میں بھی اضافہ کرایا،انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر انیس سو کیمرے فراہم کئے جائیں گے،ایک سال تک غیر ملکی کمپنی اس منصوبے کو چلائے گی اس کے بعد ہم اس کو اپنے کنٹرول میں لیں گے،چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ سکارٹ لینڈ یارڈ سے کنسلٹنٹ کی خدمات لی گئی ہیں جبکہ سکارٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین سے کیمرے چلانے،کنٹرول اور رسپانس سے متعلق رائے لینگے،وزیر داخلہ نے ہدایت کی پندرہ نومبر تک کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہونا چاہیے ۔