جلسہ نہیں بلکہ کنونشن منعقد کیا تھا۔ ہمارے علاقوں میں ہونے والے انتخابات پر تحفظات ہیں:۔وزیر مملکت پانی و بجلی
فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرعابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں کو بدھ تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ۔میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جلسہ نہیں بلکہ کنونشن منعقد کیا تھا۔قانون کے مطابق اپنا دفاع کریں گے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ان کے علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر تحفظات ہیں ۔ایک حلقے میں رات تین بجے دوبارہ گنتی کرکے ہمارے امیدوار کوہرادیا گیا۔الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست دی ہے ۔الیکشن نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کی گئی تو امن و امان کا مسئلہ بنے گا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر الزام تراشی نہیں کررہے بلکہ اپنے تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں