برطانوی نشریاتی ادارہ ریحام خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے اور انٹرویو دینے پر اصرار کر رہا ہے
برطانوی پبلشنگ اور میڈیا ہاؤسز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی کے راز کھولنے کے لئے مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں، انھیں عمران خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویوز کے لئے لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کی ہے۔ انہی آفرز کی وجہ سے عمران خان نے ریحام خان سے طلاق کے بعد ٹیلی فونک گفتگو بھی کی ہے،ریحام خان کو آفرز دینے والوں میں سب سے پہلے ان کا اپنا ادارہ ہے جہاں وہ موسم کی خبریں پڑھا کرتی تھیں