عمران خان ریحام سے علیحدگی کے سوال پر صحافی پرسیخ پا ہو گئے
ریحام سے علیحدہ کے کئی دن بعد کپتان منظر عام پر آ ہی گئے، تاہم صحافی کی جانب سے ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمران خان سیخ پا ہو گئے۔ صحافی کو کھری کھری سنائیں۔ صحافی نےسیاسی اور ذاتی زندگی سے متعلق عمران خان کی مردم شناسی پر چبھتا سوال کیا، پھر کیا تھا کپتان کا سارا موڈ ہی آف ہو گیا، اور سارا غصہ صحافی پر ہی نکال ڈالا. عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کی ذاتی زندگی پر بات کرنےوالوں کو شرم آنی چاہیے، اس پربات کرکے مجھے شرمندہ نہیں کررہے اپنی اوقات سامنے لارہے ہیں، ہر انسان کے اندر کچھ شرم ہوتی ہے ، ہر معاشرے کی ایک تہذیب ہوتی ہے اورہرانسان کے آداب ہوتے ہیں، کپتان صحافی کے سوال پر غصے کے بعد پریس کانفرنس ہی ختم کر کے چلتے بنے۔ تاہم وہاں موجود تمام صحافیوں نے خاموشی ہی اختیار کرنے میں بہتری سمجھی