ہالی وڈ کی طنز و مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم "رائیڈ الانگ ٹو" کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی
مزاح سے بھرپور یہ فلم ہدایتکار ٹم سٹوری کی دوہزار چودہ کی سُپرہٹ فلم رائیڈ الانگ کا سیکوئیل ہے، جس کی کہانی گذشتہ فلم کی مانند ہی دو دوستوں بین اور جیمز کے گرد گھومتی ہے. بین کی شادی جلد ہی جیمز کی بہن سے طے پاجاتی ہے، جس سے پہلے دونوں دوستوں کو میامی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا مشن ملتا ہے، دونوں کو اپنی احمقانہ حرکتوں کے باعث کئی بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
کامیڈی اور ایکشن کا مکس تڑکا لئے یہ فلم آئندہ سال پندرہ جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔