مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دو پہر تین بجے اکوڑہ خٹک میں اداکی جائے گی
مولانا سمیع الحق کو قاتلانہ حملہ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔ مولانا سمیع الحق کا ملازم سودا سلف لینے کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور جب وہ واپس آیا تو دیکھا کہ مولانا سمیع الحق خون میں لت پت بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے اور ان کے سینے پر چاقو کے وار کیے گئے تھے۔