خضدار: کوچ اور مزدا میں تصادم،7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
خضدار کے علاقے زاوہ میں کوچ اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہےتفصیلات کے مطابق خضدار کے زاوہ میں کوچ اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر الیاس کبزئی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زخیموں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حادثے کا شکار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔