ملک بھر میں بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے سبب سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہفتے کی صبح موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب فضا میں خنکی بڑھ گئی۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 13 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز روز پنجاب کے بیشترعلاقوں میں بادل چھائے ر ہے تاہم جنوبی پنجاب سمیت متعدد اضلاع میں مطلع صاف ر ہا ۔راولپنڈی، بھکر اور بہاولپور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب16، 18 اور 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم کرک اور ہنگو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر مطلع صاف رہا۔ ہفتے کے روز بلوچستان کا گرم ترین اور خشک ر ہا جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہے گا اور سخت دھوپ پڑنے کا امکان ہے.