مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات جاری، تدفین آج اکوڑہ خٹک میں ہوگی
مولانا کی تدفین کے انتظامات جاری دوسری جانب سربراہ دارالعلوم حقانیہ مولانا سمیع الحق کی تدفین کے انتظامات جاری ہیں۔ مولانا کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطےمیں ہوگی۔ مولانا کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر ان کی رہائش گاہ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گیٹ پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور رہائش گاہ کے اندر جانے والوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تمام سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں ہے۔