امن سیاسی حل اور ثالثی کے ذریعے لایا جاسکتا ہے:ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خبردار کیا ہے کہ صو ابدیدی فنڈز میں کٹوتی سے امن مشن کے منصوبوں پر اثرات پڑ رہے ہیں، امن سیاسی حل اور ثالثی کے ذریعے لایا جاسکتا ہے۔جنرل اسمبلی کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن سیاسی حل اور ثالثی کے ذریعے لایا جاسکتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اس وقت تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا جب تک تنازع کی جڑ کو نہ پکڑا جائے۔قیام امن میں پاکستانی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی جنگ زدہ علاقوں میں اپنی فوج بھیج کر امن لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے 2 لاکھ افراد اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔بین الاقوامی امن میں پاکستانی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی برادری کو بتایا کہ بین الاقوامی امن عمل لانے میں پاکستان کے 156 فوجی جوان شہید ہو چکے ہیں۔