جزیرہ سینا میں مصری فوج کا آپریشن ،28 داعشی جنگجو ہلاک، 2فوجی افسرہلاک
مصری فوج نے 28داعشی جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا جبکہ جھڑپ میں 2مصری فوج کے افسر بھی ہلاک ہو گئے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہلی کارروائی میں مصری فوج نے جزیرہ نما سینا میں شدت پسند گروپ داعش کے 18 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مصری فوج کے2 افسر بھی ہلاک ہوئے ۔مصری فوج نے ایک دوسری کارروائی میں العریش کے مقام پر 10 جنگجو ہلاک اور 129 اشتہاری جنگجوئوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ۔ مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وسطی جزیرہ سینا میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران باغیوں کی 25 گاڑیاں، اسمگل شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کے ساتھ باغیوں کے درجنوں ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ۔ مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق العریش اور دوسرے مقامات پر داعش کے 147ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ، اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ۔