مظفرآباد: آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع،مزید چھ وزراء نے حلف اٹھالیا
مظفرآباد:صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے ممبران اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، چوہدری محمد اسماعیل، راجہ محمد صدیق خان، ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، محمد احمد رضا قادری اورچوہدری شہزاد محمودسے بحیثیت وزراء حکومت عہدوں کا حلف لیا۔کابینہ میں وزراء کی تعداد 26ہوگئی ہے۔وزیراعظم ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کو ملا کر جھنڈی برداروں کی تعداد29تک پہنچ جائے گی۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں آزادکشمیر کے سینئر وزراءسمیت دیگر کارکنان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔ حلف برداری تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔