نوجوانوں میں موت فروخت کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام آباد: تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے خفیہ معلومات پر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، کارروائی کے دوران قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے باہر سے منشیات فروش بلال علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی اورملزم کے خلاف 9Cکے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا.پولیس نے ملزم کو پہلے سے گرفتار نائیجیرین باشندوں کے انکشاف پر گرفتار کیا، ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تھا، ملزم نے موٹر سائیکل ہنڈا125کے اندرونی حصوں میں چرس چھپا ئی ہوئی تھی ملزم قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ کومنشیات فروخت کرتاتھا۔