افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فائرنگ ،امریکی فوجی ہلاک
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریزولٹ سپورٹ مشن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'کابل میں ہونے والے اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا'۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 'ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور کا تعلق افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز سے تھا اور حملے کے فوری بعد اسے اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا'۔حملے کے فوری بعد متاثرہ امریکی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے بگرام ایئر فیلڈ منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ افغان حکومت کو اندرونی حملوں کی وجہ سے اعلی سرکاری عہدیداروں کی اموات کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔