بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کا اعلان
ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قیام بوسن روڈ پر واقع بلاول ہاؤس میں ہوگا اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ملتان میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو 5 نومبر کو دوپہر بارہ بجے بہاولپور سے ملتان پہنچیں گے جبکہ 6نومبر کو ہائیکورٹ بار ملتان سے خطاب کریں گے، چیئرمین 7 نومبر کی شام کو بلاول ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری 8نومبر کو بائی روڈ مظفرگڑھ جائیں گے اور مظفرگڑھ میں بعد نمازجمعہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور9نومبر کی صبح بلاول بھٹو کی مختلف وفود سے ملاقاتیں طے ہیں جس کے بعد دوپہر کو بلاول بھٹو واپس روانہ ہوں گے۔