پاک آسٹریلیا پہلا ٹوئنٹی بارش کے باعث روک دیا گیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سڈنی میں جاری ہے جس میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی جانب سے سیریز اور میچ کا مایوس کن آغاز ہوا اور 1 سکور پر اوپنر فخرزمان بغیر کھاتہ کھولے پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ 10 کے مجموعی اسکور پرحارث سہیل بھی 4 رنز بناکر چلتے بنے۔تاہم وکٹ کیپر محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں کے درمیان 60 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور 70 کے مجموعی اسکور پرمحمد رضوان 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 1 چوکا اور 1 چھکا بھی لگایا۔ تاہم بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور میچ 15،15 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے مقررہ 15 اوورز میں 5 اوورز میں 107 رنز بنائے جس کے بعد ڈی ایل میتھڈ کے مطابق کینگروز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔ کپتان بابراعظم 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔انہوں نے 5چوکے اور 2 بلند وبانگ چھکے بھی جھڑے۔ یہ ان کا بطور کپتان پہلا میچ ہے۔محمد رضوان 31 اور آصف علی 11 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور رچرڈسن نے 2،2 جبکہ ایگر نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔