سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپور راہداری مکمل ہوئی، سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گرونانک جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتاپور تیار کرنے پر میں اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپور راہداری مکمل ہوئی، سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کی تصاویر بھی شیئر کی۔