اسلام آباد انتظامیہ کا ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء کی ڈی چوک کی جانب ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہم نیوز کے مطابق سیرینہ چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی حفاظت کے لیے پہلے لیول پر پولیس، دوسرے لیول پر رینجرز اور حساس مقامات کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ایک اہم اجلاس میں لیا گیا تھا۔