معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، پرویز خٹک
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حزب اختلاف نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیرنگرانی ہونے والے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے بتایا کہ حزب اختلاف وزیراعظم کے استعفے کا سوچے بھی نہ، اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کےمطابق جو جگہ دی گئی اسے آگے نہیں بڑھنا اور اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو ایکشن لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور افرا تفری سے کوئی نقصان ہوا تو ذمہ داری ان پر عائد ہو گی