کرتارپور کے افتتاح کی تیاریاں، گوردوارے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ

حسن ابدال: کرتار پور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، سکھ یاتریوں کو لانے والے روٹ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جس کی وجہ سے بابا گرونانک کا گوردوارہ خوبصورت نظر آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبہ کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا جس کی بدولت وہاں رات ہونے کے باوجود دن کا سماں ہے، اسی طرح سکھ یاتریوں کو ٹرمینل سے لانے والے روٹ پر خوبصوررت لائٹنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے باباگورونانک کا گوردوارہ کا نظارہ انتہائی خوبصورت نظر آرہا ہے۔