مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے بیانیے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے،سید فخرم امام

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخرا مام نےکہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے بیانیے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پہلی بار کشمیرعالمی میڈیا کی توجہ کامرکز بن گیا ہے۔ سید فخرامام نے کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی اصل صورتحال کے ادراک کےلئے کسی کو بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔