وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ سی ڈی اے کی تنظیم نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔