مولانا31 سال سے ناجائزحکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پرمسلط رہنے والوں کو تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نہیں فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود کے لیے ہے، زرداری کا جھگڑا بلاول کے لیے، نواز کا جھگڑا مریم کے لیے ہے، شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز اور اسفندیارولی کا جھگڑا ایمل ولی کے لیے ہے۔