وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروںگی، فردوس عاشق

وزیراطلاعات پنجا ب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی ترجمانی کی اہم ذمہ داری سونپی ہے، عثمان بزدار نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گی، حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کے لئے میڈیا سے دیرینہ تعلقات میرے لئے معاون ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گذشتہ دو سال میں انقلابی اقدامات کئے ہیں انہیں اجاگر کریں گے۔